روس نے امریکا کیساتھ جوہری ہتھیار کنٹرول معاہدے پر شروع ہونیوالی بات چیت منسوخ کر دی

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماسکو : روس نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیار کنٹرول معاہدے پر شروع ہونے والی بات چیت منسوخ کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا زہریلا رویہ جوہری بات چیت منسوخی کا سبب بنا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ہر سطح پر روس کے ساتھ دشمنی کا رویہ دیکھا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ امریکا 2023 میں نئی ملاقات کے لیے حالات سازگار بنائے گا۔جوہری مذاکرات معطلی پر روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح تھا کہ امریکی وفد ہتھیاروں کے معائنے کے لیے دباؤ ڈالنے آ رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی آمد کا مقصد روسی تحفظات پر بات کرنا نہیں تھا، دو طرفہ تعلقات کی سنگین صورتحال کے باعث امریکا سے جوہری مذاکرات منسوخ کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کے نئے معاہدے کے لیے پْرعزم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.