حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
کراچی( اے این آئی ) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روزوکلا نے پولیس سے گرفتاری کے وارنٹس مانگے تو پولیس نے وارنٹس دکھانے سے انکار کر دیا ، پولیس گھسیٹتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو وین میں ڈال کر روانہ ہو گئی۔سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے تھے تاہم اینٹی کرپشن پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔