احتجاج اور بل جلانے سے بجلی سستی نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات

0 25

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے پر پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم پر تشدد حملے اور سرکاری عملے کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جاری احتجاج پر گزستہ روز نگراں وزیراطلاعات و نشریات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ صرف احتجاج ، بل جلانے اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کیے تو اکثر لوگوں کیلئے اندھیرا ہوگا، فہم فراست، سمجھ بوجھ اور بہتر حکومتی اقدامات سے ہی یہ مسائل حل ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.