اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

0 83

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 غزہ: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آتش گیر غباروں سے حملے کے جواب میں ہمارے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر حماس کے 2 ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں دو مقامات پر بمباری کی، بمباری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری حماس کے 2 ٹھکانوں پر کی گئی جس میں سے ایک عسکری تربیت کے لیے استعمال ہوتا تھا جب کہ دوسرے میں آتش گیر مواد اور اسلحہ تیار کیا جاتا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ حماس نے غزہ سے آتش گیر غباروں کے ذریعے حملہ کیا تھا جس سے اسرائیلی سرزمین پر دو مقامات پر آگ بھڑگ اُٹھی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی سرحد پر حماس کے حامیوں نے ایک بڑا احتجاج کیا تھا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی تھی جس میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے تھے جن میں سے 12 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں شہید ہو گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.