اقتدار میں رہ کر انفردیت نہیں اجتماعیت کا سوچنا ہے،شاہ زین بگٹی

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی: وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ عوام نے جمہوری وطن پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتر کر حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھر کی عوام کو درپیش مسائل کا تدارک ممکن بنائیں گے اقتدار عوام کی امانت ہے ہمیں انفردیت سے نکل کر اجتماعیت کا سوچنا ہے ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جو عوام کے اجتماعی مفاد میں ہوں گے جمہوری وطن پارٹی بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت کے شعبوں کی ترقی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے پارٹی کارکناں ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کے مسائل کو حل کریں گے کارکناں جمہوری وطن پارٹی کو اپنے اپنے علاقوں میں فعال بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سبی خان بشیر خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی آرگنائزر میر شمس کرد، چوہدری نوید احمد جمہوری وطن پارٹی سبی کے محمد حسین گورگیج، محمد اسلم خجک، زاہد خان باروزئی بھی موجود تھے وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت جمہوری وطن پارٹی پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے ہمیں اقتدار عزیز نہیں بلکہ ہمیں عوامی مفادات سب سے پیارے ہیں اسمبلیوں میں جانے کا مقصد علاقائی مسئلہ مسائل عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا آج عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ اانفرادیت کی بجائے اب اجتماعیت پر منصوبہ بندی کی جائے گی ایسے منصوبوں کی ترجیحات میں شامل کریں گے جو عوام کے اجتماعی مفاد پر ہوں گے عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کیلئے سیاسی و عملی میدان میں جدوجہد کریں گے حلقہ انتخاب میں شامل علاقوں کی ترقی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اب حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہماری ذمے داریوں میں شامل ہے اپنے اباؤاجداد کی راویات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان میں عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کا تدارک کریں گے بہت جلد سبی کا تفصیلی دورہ کروں گا کارکناں سمیت علاقہ کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیاجائے گا اس موقع پر ملک بشیر خان باروزئی نے سبی میں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کارکناں کے مسئلہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے میں کامیاب ہونگے جمہوری وطن پارٹی کو ہر چھوٹے بڑے علاقوں میں مکمل فعال بنایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.