وزیراعظم کی سعودی عرب سے اعزاز ملنے پر آرمی چیف کو مبارک باد

0 153

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں برادر ممالک میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا‘ یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ شہباز شریف کا ٹویٹ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی طرف سے اعزاز ملنے پر آرمی چیف کو مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہمارے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازنے پر دلی مبارکباد دیتا ہوں، یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔وزیر اعطم نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں اور بہترین دفاعی تعاون سمیت اپنے کثیر جہتی باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف نے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر عسکری شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بھی بات کی، تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے، ان کے علاوہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.