افغانستان میں سیلاب سے 5 افراد ہلاک 10 زخمی

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جلال آباد:افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں تازہ ترین اچانک سیلاب سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کے دفتر نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ تباہ کن سیلاب صوبائی دارالحکومت جلال آباد اور صوبے کے کچھ اضلاع میں 320 مکانات اور سینکڑوں ایکڑ فصلوں کو بہاکر لے گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے دارالحکومت کابل کو مشرقی صوبے سے ملانے والی سڑک پر ایک اہم پل بھی بہہ گیا تھا جس سے سڑک بند ہے۔افغانستان کے پنج شیر اور تخار صوبوں میں 2 روز قبل شدید بارش اور سیلاب سے املاک کو بھاری نقصان پہنچا تھا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.