حکمران بنکروں میں چھپ جائیں، ہمارے لئے سرحد کھول دیں اسرائیل سے خود نمٹیں گے، غفور حیدری

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سینٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملہ ایوان میں ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان سڑکوں پر نکل آیا،اسرائیل نے چھوٹے بچوں تک شہید کر دیا،تمام تر جبر کے باوجود مسجد اقصیٰ میں نماز ادا ہوتی رہی اور بے شرمی دیکھی جانے تو حالت نماز میں شہید کر دیا،ہمذمتی قراردادیں پاس کرنے کے علاؤہ کچھ نہیں،اقوام متحدہ انکی لونڈی،او ائی سی جان بچاؤ مہم پر ہے عرب لیگ غافل ہو چکی ہے.خواتین سے بت حرمتی کر کے انہیں شہید کر کے انکے سینوں پر چٹ چسپاں کیں کہ کوئی ہے مسلمان جو انکی حمایت کرے،ہمارا مطالبہ کہ بارڈر کھول دیں حکمران جان بچائیں بنکرز میں رہیں اور مسلمان جانیں اور مسجد اقصیٰ جانے،پھر سارے صلاح الدین ایوبی پیدا ہو جائیں گے،یورپی یونین کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے آقا کی توہین،پر انکے فیصلہ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،یہاں انسانی حقوق کے دعویداروں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آج وہ کہاں ہیں،سینکڑوں بچے بچیاں فلسطین میں شہید ہو گئے اور کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں،فلسطین انبیاء کی زمین ہے اور پوری دنیا سے یہودیوں کو لاکر آباد کیا گیا اور فلسطین مہاجر بن گئے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.