قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی

0 131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں فوری طور پر 3 ارب ڈالرکی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر میں موجود ہیں، اس سے پہلے جب وزیراعظم کا قطر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہی دیوان امیری میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

دوحہ میں وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد، مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے امیر قطر کے والد سے بھی ملاقات کی اور دولاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم نے امیرقطر کے والد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

قطر نے پاکستان میں تین ارب ڈالر سرمایہ کاری پر آمادگی بھی ظاہر کردی، اور بتایا کہ قطر مختلف شعبوں میں تین ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔

قطری حکام کی جانب سے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، قطرکی سرمایہ کاراتھارٹی کم سےکم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلیے وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، جس میں قطر نے پاکستان میں فوری طور پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، قطر مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالرکی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قطر کی کراچی، اسلام آباد ایئرپورٹس پرسرمایہ کاری میں دلچسپی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.