معشیت کا بھٹہ بٹھاکر اب اسحاق ڈار کو لایا جارہا ہے، شہباز گل کا دعوی ٰ
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعوی ٰکیا ہے کہ مفتاع اسماعیل کو فارغ کر کے اسحاق ڈار کو واپس لایا جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی اور ملکی معشیت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاع اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف آ رہے ہیں۔جنہوں نے پچھلی باری 33 ارب ڈالر ضائع کیے تھے ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے۔ یہ سکریٹری کا حصہ ہے مکمل تباہی۔