موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے: رانا ثنااللہ

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آ باد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے،عدالت عظمیٰ ملک میں سب سے بڑا ایوان ہے، سماعت میں کس قسم کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ؟بینچ میں چیف جسٹس کے بعد نامزد چیف جسٹس نے کہا اس عدالت کو نہیں مانتا، میں یہ بات کہوں توتوہین عدالت کا مرتکب ہوجاوں۔وزیرداخلہ نے مزید کہا اسمبلی نے جو قانون پاس کیا ہےعدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے ، قانون یہ کہتا ہے کہ بینچ تین سینئرممبر کے کمیٹی بنائے گی ،کمیٹی جو بینچ بنائے گی وہ آئینی اور قانونی ہوگا ،محترم سینئرجج کا موقف ہے کہ یہ بینچ اس کمیٹی نے نہیں بنایا۔رانا ثنا اللہ نے کہا آئین میں قانون کی تشریح کرنے کا اختیارعدالت کے پاس ہے،دونوں سینئر وکلا اپنی اننگز کھیل چکے ہیں ،دونوں ممبران نے عمران فتنہ سے لاہور میں ملاقات کی ہے ،پٹیشن دائرکرنے سے قبل دونوں سینئروکلاچیئرمین پی ٹی آئی سے ملے، اس کے بعد یہ دونوں وکلاچیف جسٹس سے ملے،دونوں نے کہا چیف جسٹس صاحب آپ کو پہلے کہا تھا کہ فل کورٹ بنا دیں۔ بھائی آپ کی یہ بات چیف جسٹس سے کہاں پر ہوئی تھی۔قاضی فائز عیسیٰ کو ایک سال سے کسی بینچ میں شامل نہیں کیا گیا ، اگرسپریم کورٹ کے فیصلوں کے پیچھے اس قسم کے عوامل ہوں گے، جب مرضی کے بینچ بنا کرمرضی کے فیصلے ہوں گے تو ان میں قوت نہیں ہوگی ،عدلیہ کے فیصلوں کی طاقت غیرجانبداری میں ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا، یونان کشتی میں 700 مسافروں کو سوارکرنے کی کوشش کی گئی،پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 350ہے، حادثے میں بچنے والوں کی تعداد12 ،82 لاشیں اب تک نکال لی گئیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.