لسبیلہ میں گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئیں

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لسبیلہ :لسبیلہ میں گیس سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئیں اور 10 افراد زخمی جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ میں گیس سلنڈروں کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے درجنوں افراد جھلس گئے اور 10 افراد جن میں محمد اقبال ، ہدایت اللہ، منظور، برکت علی، محمد یونس، ظہور احمد، حاجی محمد عمر، غلام سرور، تلسی داس، مہیش کمار جھلس گئے۔ 13 زخمی تا حال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آتشزدگی سے 7 دکانیں، 1 ایک ہوٹل اور 25 موٹر سائیکلیں اور دیگر املاک جل گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.