شوبازوں نے صحت سہولیات میں اضافہ نہ کیا، لاہور میں 30 سال بعد جنرل ہسپتال بنائیں گے

0 112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شوبازوں نے بڑھتی آبادی کے پیش نظر صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہ کیا، لاہور میں 30سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا۔

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستر پر مشتمل ہسپتال بنانے کی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے شوبازوں نے بڑھتی آبادی کے پیش نظر صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہیں کیا مگر بزدار حکومت ان محرومیوں کا مداوا کرنے اور 2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.