کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں گیس پریشرمیں کمی ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے ممتاز بزرگ مزدور رہنماء

0 134

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : ممتاز بزرگ مزدور رہنماء خیرمحمدفورمین نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے کہا کہ کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں گیس پریشرمیں کمی ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے گیس پریشرمیں کمی اور غیر اعلانیہ گیس کی بندش نے اپنے صارفین کو عذاب میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش نے کوئٹہ کے باسیوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ بزرگ اور بچے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں اور اکثراوقات بچے بغیر ناشتہ کئے اسکول چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی اور بندش کے خلاف اورعوام کی مشکلات کے پیش نظر معزز عدالت عالیہ بلوچستان نے بھی سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو تاکید کی ہے کہ کوئٹہ شہر اور گرد و نواح علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے لیکن اس کے باوجود سوئی سدر ن گیس کمپنی کے حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے انہوں نے گورنر‘وزیر اعلیٰ‘ چیف سیکرٹری بلوچستان اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر سمیت دیگر علاقوں میںگیس پریشر کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کرکے لاکھوں عوام کو اس مصیبت سے نجات دلائی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.