پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا ، شاہد خاقان عباسی
ملک میں مہنگائی سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے مشکل فیصلوں کی زد میں عوام سمیت سب آئیں گے تاہم بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے مشکل ہیں لیکن کرنے پڑیں گے، مسلم لیگ ن کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(جی این ایم) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پاکستان قیمت خرید سے کم قیمت پر پیٹرول بیچ رہا ہے ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا اور پیٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کرنے سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے اور مشکل فیصلوں کی زد میں عوام سمیت سب آئیں گے لیکن بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے مشکل ہیں لیکن کرنے پڑیں گے۔