گوادر میں باڑ لگانے کو سیاسی رنگ دے کر ایشو بنایا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ گوادر میں باڑ لگانے کو سیاسی رنگ دے کر ایشو بنایا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں جام کمال نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ہر معاملے کو متنازع بنا رہی ہیں، سیندک، پی ایس ڈی پی اور باڈر پر باڑ لگانے کی بات کی جاتی ہے اور پھر ان کی جانب سے خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے، گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو سیاسی رنگ دے کر اسے سیاسی پلیٹ فارم پر ایک ایشو بنایا جارہا ہے۔