ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا کم ترین سکور، پوری ٹیم 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی
ایڈیلیڈ : ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت نے کم ترین سکور کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 36 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
آسٹریلوی بولر جوش ہیزل وُڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک بھی بھارتی بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکا۔ بھارت نے کم ترین سکور کا اپنا ہی 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین سکور نیوزی لینڈ کا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔