عابد شیر علی 3 سال بعد واپس وطن پہنچ گئے
قوم کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف وطن واپس آر ہے ہیں،عابد شیر علی
لاہور : مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی 3 سال بعد واپس وطن پہنچ گئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ قوم کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف وطن واپس آر ہے ہیں۔گزشتہ چارسالہ دور میں عمران خان کی بدترین حکمرانی سے ملک معاشی تباہی کا شکار ہوا ،نیازی دور حکومت میں مہنگائی میں بے تحا شا اضافہ ہوا ،اب مہنگائی کا سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالاجا رہا ہے۔ ۔عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہوگیا ہے، مہنگائی کا سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں سابق حکومت کے اسکینڈلز سامنے لا رہے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں، ان کو ناجائز کیسز میں منصوبہ بندی کے تحت باہر بھیجا گیا،بعدا زاں عابد شیر علی اپنے شہر فیصل آباد کے لئے روانہ ہوگئے