ندیم عمر کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کیلئے انعام کا اعلان

0 146

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی پر کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیمارٹن گپٹل کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر 5 لاکھ روپے جبکہ افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، اوڈین اسمتھ اور محمد نواز کو عمدہ بولنگ کرنے پر 50،50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ندیم عمر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کامیابی میں جو بھی کھلاڑی اہم کردار ادا کرے گا اسے کیش انعام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.