فحش فلمیں کیس؛ راج کندرا نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

0 176

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے ممبئی کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں میرے خلاف جو چارج شیٹ پیش کی گئی اس میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے،  مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر بلی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

 

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے کے شبے میں 19 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ کرائم برانچ کی ٹیم نے ان کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران درجنوں غیر اخلاقی فلمیں اور ویب سرور برآمد کیے تھے۔ راج کندرا اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

ممبئی کرائم برانچ نے حال ہی میں راج کندرا سمیت کیس میں نامزد 4 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فحش فلمیں بنوا کر انہیں موبائل ایپس کے ذریعے نشر کیا۔

تحقیقات کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ ’Hotshots‘ کو راج کندرا ذاتی طور پر چلاتے رہے اور اس پر غیر اخلاقی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.