بلوچستان کے علاقے چاغی میں 2گاڑیوںمیںتصادم ایک شخص شدید زخمی
چاغی بلوچستان کے علاقے چاغی میں 2گاڑیوںمیںتصادم ، ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ یک مچ میں دو کار گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر دالبندین پرنس فہد ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نصر من اللہ نے اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیااس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔