سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے،جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہو گی،الیکشن کمیشن
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہو گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹربیونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے اور ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے۔