محکمہ ایریگیشن کی عوام دشمن سازشیں عروج پر ہیں،بابا غلام رسول عمرانی
پانی کی طور قلت سے ہزاروں ایکٹر پر کھڑی تیار فصل کو تباہ کیا جارہا ہے
نصیر آباد؛نصیرآباد کے سیاسی سماجی وقبائلی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان سیاسی لیڈر سردارذادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ ایریگیشن عوام دشمن بن گئے ۔ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم کی تیار فصل کو سازش کے تحت پانی بند کر تباہ کیا جارہا ہے۔انھوں کہا کہ آفت زدہ علاقے میں منتخب نمائندے نے بے گھر متاثرین کی بھلائی اور عوامی مفادات پر آج تک تو کوئی بھی کام نہیں کیا اور ہر ادوار میں علاقے کیعوام کی حق تلفی کا راج قائم رکھے ہوئے ہیں اس وقت تیار کھڑی گندم کے فصل کا پانی بند کر کے سیلاب متاثرہ عوام کے منہ کا لقمہ چھین لیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل بابا کوٹ کے علاقے میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور گندم کی کھڑی فصل نقصان سے بچ سکیں واضح رہے کہ تحصیل باباکوٹ میں گندم کے فصل کو نقصان پورے بلوچستان میں اناج کے قلت کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی قلت پر فوری نوٹس نہیں لیا گیا تو عوام کی حقوق کے لیے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔