عمران خان کی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

0 118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے کا وقت آگیا ہے،

حالات کی تبدیلی کی باتیں کراچی تک سن رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں بجلی کی صورتحال سے متعلق معاملہ کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں ہی نہیں،مردم شماری کا معاملہ بھی مشترکہ سیشن کے ایجنڈے میں شامل نہیں،مردم شماری کو 29مئی کو چیلنج کیاتھا،سندھ خاص طور پر کراچی کی آبادی صحیح نہیں شمار کی گئی، مشترکہ مفادات کونسل میں طے نہ ہونے ولامعاملہ پارلیمنٹ کیجوائنٹ سیشن میں جاتاہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنے خلاف نیب کیس کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتا ہوں،نیب ترمیمی قانون کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ہے،ہم تو چاہتے ہیں کہ ریفرنس آگے بڑھے اور جلد فیصلہ ہو، یہ لوگ آئین کی پاسداری نہیں کررہے، وفاقی حکومت ملک کوآئین کے طریقے سے نہیں چلاسکتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.