وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو سے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو کی ملاقات
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے ملاقات کی ہے گزشتہ روز ہونے والے ملاقات کے دوران ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل بھی میں موجود تھے۔وزیر اعلی بلوچستان اور مشیر پی ڈی ایم اے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حالیہ بارشوں کی صورتحال اور امداد و بحالی کی کاروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو کو متاثرین کی امداد و بحالی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی متاثرہ علاقہ اور متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہیوزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے تناظر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائیاور پی ڈی ایم انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط روابط قائم کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر مشیر پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔