وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کوئٹہ میں کامسیٹس یونیورسٹی کی کوئٹہ کیمپس کا افتتاح کیا

0 64

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کوئٹہ میں کامسیٹس یونیورسٹی کی کوئٹہ کیمپس کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سردار اختر جان مینگل کی تعلیم دوست اقدامات کی وجہ سے آج ہم بلوچستان میں ایک اور سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔ پڑھا لکھا بلوچستان بی این پی کا ہمیشہ سے ویژن رہا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس کا قیام بھی اس تسلسل کی ایک کڑی ہے. انہوں نے اپنے فنڈز سے کامسیٹس کوئٹہ کیمپس کے لئے ہرسال مبلغ2کروڑ روپے کی فراہمی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء بہت باصلاحیت ہے وہ ملک کی ترقی اہم کردار ادا کررہے ہیں اگران کوٹیکنیکل ایجوکیشن کی سہولیات فراہم کی جائے تو وہ ملک میں ٹیکنیکل میدان میں بھی اپنا لوہا منوائینگے۔ ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تعلیم کے میدان میں ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مارچ سے کیمپس میں کلاسز کا آغاز کردیا جائے۔بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کی بڑی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے بلوچستان کو ترقی کے میدان میں پاکستان کے باقی صوبے کے برابر لانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، پی ایس کیو سی اے، پاکستان حلال اتھارٹی، اور پی سی ایس آئی آر کے دفتروں کا قیام بھی ہماری مرہون منت ہیں ۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایک ارب کی لاگت سے آئی ٹی پارک کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد محمد تبسم، چیئرمین پی سی ایس آئی آر سید حسن عابدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان، وی سی تربت یونیورسٹی ڈاکٹر جان محمد بلوچ، وی سی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ساجدہ نورین اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کے آخر میں مختلف شخصیات کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.