سبی بارش کے نتیجے میں بختیار آباد کے علاقہ میں ریلوے لائن زیر آب آگئی

0 134

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی:مون سون کے سلسلہ میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں بختیار آباد کے علاقہ میں ریلوے لائن زیر آب آگئی کراچی اور رالپنڈی سے آنے والی بولان میل و جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے مقام پر کینسل کردیا گیا جبکہ کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے رالپنڈی جانے والی مسافر ٹرینوں کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا مسافر رول گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی وگردونواح میں ہون ے والی مون سون بارشوں کے بعد سیلابی پانی نے سبی بختیار آباد سمیت کئی علاقوں میں تباہی مچا دی جبکہ بختیار آباد ڈیرہ مراد جمالی کے درمیاں کئی کلو میٹر ریلوے لائن زیر آب آجانے کی وجہ سے کراچی سے کوئٹہ آنے والی والی بولان میل اور راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے مقام پر کینسل کردیا گیا جبکہ سیلابی پانی میں ڈوبی ریلوے لائن کی وجہ سے کوئٹہ سے رالپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو سبی کے مقام پر روک دیا گیا خبر آنے تک مسافر ٹرینوں کو روانہ نہیں کیا جاسکے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا بحالی کا کام جاری ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.