تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0 133

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانے کے خواہاں ، صادق سنجرانی نے کوئی ایڈوائس نہ دی
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے کے لیے صادق سنجرانی سے مشاورت کی ، اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر چیئرمین سینیٹ کی 23 جولائی 2019 کی رولنگ کا استعمال اسمبلی میں کرنے کے خواہاں ہیں ، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ تین سال پہلے رولنگ دی تھی۔ رولنگ کے مطابق چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ریکوزیشن اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا۔ سپیکر اسی رولنگ کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے انھیں اس حوالے سے کوئی ایڈوائس نہیں دی۔ ایڈوائس نہ دینے کی وجہ سینیٹ اور اسمبلی قواعد کا بعض امور پر مختلف ہونا ہے، کسی بھی سپیکر نے ماضی میں اس حوالے سے کوئی رولنگ نہیں دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی سینیٹ رولنگ کی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک کو ووٹنگ سے قبل مسترد کرنے کے حق میں نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.