شاہین آفریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کا زمان خان کیلئے گھر بنانے کا اعلان

0 343

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آپ سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ زمان خان ملکی و غیر ملکی بڑے کھلاڑیوں کے درمیان تھا
لیکن اسکے باوجود اس نے اپنی الگ پہچان بنائی اور محنت سے پوری ٹیم کا ساتھ دیا: عاطف رانا
لاہور: لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کے لیے آزاد کشمیر کے علاقے چکسوالی میں نیا گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا کی جانب سے زمان خان کے اعزاز میں سجائی گئی ایک تقریب کے دوران کیا گیا جہاں کرکٹر کے والد بھی موجود تھے۔ثمین رانا نے اس موقع پر زمان خان کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ ملکی و غیر ملکی بڑے کھلاڑیوں کے درمیان تھا لیکن اس کے باوجود اس نے اپنی الگ پہچان بنائی اور محنت سے پوری ٹیم کا ساتھ دیا، ہماری خواہش تھی کہ اس کے گھر آئیں اور اس کے والد سے ملاقات کرکے شکریہ ادا کریں۔سی او او قلندرز نے کہا کہ زمان کی وجہ سے قلندرز کو 6 سال بعد ٹرافی ملی، وہ ایسا بچہ ہے جس نے اس ٹورنامنٹ میں دو میچز اکیلے ہی جتا دیئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آنے سے قبل ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے درخواست کی کہ زمان خان کے پاس پکا مکان نہیں ہے، اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے گھر تعمیر کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.