سرحد پر چینی فوج سے جھڑپ میں ہمارا کوئی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا بھارتی وزیر دفاع

0 65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی : بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرحد پر چینی اور بھارتی فوجیوں کی جھڑپ میں اپنے فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف ایکچوئل پرجھڑپ کو لے کر پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں کوئی بھارتی فوجی زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی ہلاکت سامنے آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اپنے ملک کی سرزمین کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چینی افواج کو اس طرح کے عمل سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ سرحد پر امن برقرار رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.