وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

0 105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری کوٹہ میں حجاج کی بکنگ کی انکوائری پیش کی گئی جب کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ای سی سی کے فیصلوں، نجکاری کمیٹی کے فیصلوں اور کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جب کہ دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.