وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یو ٹرن صوبائی قیادت کے اعتراضات کے بعد سینٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر پارٹی کے درینہ کارکن ظہورآغا کو جاری کردیا حکمران جماعت بی اے پی میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر سینئر رہنماء وکارکن ناراض ہوگئے
وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یو ٹرن صوبائی قیادت کے اعتراضات کے بعد سینٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر پارٹی کے درینہ کارکن ظہورآغا کو جاری کردیا حکمران جماعت بی اے پی میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر سینئر رہنماء وکارکن ناراض ہوگئے تفصیلات مے مطابق
بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں خالی 12 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ پہلے روز مکمل پی
صوبائی الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لئے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے 7، ٹیکنوکریٹ پر 2، خواتین کے لیے 2 اور اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں جنرل نشست پر بی اے پی کے سرفراز بگٹی، پی ٹی آئی کے محمد عبدالقادر اور اے این پی کے ارباب عمر فاروق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
جنرل نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف سے خلیل احمد بلیدی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنرل نشست پر بی این پی مینگل کے محمد قاسم اور ستارہ ایاز نے بی اے پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے سینیٹ کی اقلیتی نشست پر بی اے پی سے دنش کمار، جے یو آئی سے ایمن داس اور بینیش سکندر نے اے این پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی سے عاطفہ صادق اور اے این پر سے بینیش سکندر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بی اے پی سے سعید احمد ہاشمی منظور کاکڑ اور جے یو آئی سے کامران مرتضیٰ جبکہ بی این پی مینگل کی جانب سے ساجد ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
اس سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کی جانب سے عبدالقادر کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر شدید ردعمل سامنے آیا
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سینٹ کا ٹکٹ پارٹی ایک ایسے شخص کو دیا گیا جس کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں تھا صوبائی رہنماوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرںس کے دوران کہا کہ عبدالقادر کو سینٹ ٹکٹ ملنے پربلوچستان میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت ایک پیج پر نہیں ۔۔۔پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند صوبائی ڈویژنل صدور کے ہمراہ مخالف میں ڈٹ گئے جبکہ رکن اسمبلی نصیب اللہ مری اور مبین خلجی نے عبدالقادر کی سینٹ نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی تائید اور تجویز کر دی
عبدالقادر کی مخالف سمت میں کھڑے پی ٹی آئی بلوچستان کے ڈویژنل صدور کہتے ہیں عبدالقادر کون ہے کہاں سے آئے ہیں کسی کو کچھ پتہ نہیں ۔
ادھر عبدالقادر نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن بلوچستان میں کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دی ۔۔۔ تاہم صوبائی ڈویژنل صدور کا مرکز سے مطالبہ ہے کہ عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے