اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عوام سے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی

0 138

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عوام سے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور ووٹ کا حق استعمال کریں ،خاص کر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں،کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں، ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے اور درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں، کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، انشااللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.