کوئٹہ رمضان کی آمد سے قبل ہی اکثر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

0 67

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کامسئلہ پھر سر اٹھانے لگا،رمضان کی آمد سے قبل گیس کی فراہمی میں شدید کمی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے ،شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتیں احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پشتون آباد ، سرکی روڈ ، کاسی روڈ ، میکانکی روڈ سیٹلائٹ ٹائون ، پشتون باغ ، نواں کلی ، کلی عالمو ، بروری اور سریاب ڈبل روڈ جوائنٹ روڈ میں گیس کی فراہمی میں شدید کمی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ اور گرد و نواح کے علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان ریجن کا انتظامیہ عوام کی مشکلات کا حل نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتیں احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.