شہباز اور جنا ح ٹائون کے کمیونٹی پارکس کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:متعلقہ حکام کی عدم توجہی صوبائی دارالحکومت کے کمیونٹی پارکس کی حالت زار بہتر نہ ہوسکی، تفصیلات کے مطابق شہباز ٹائون اور جناح ٹائون میں رہائشیوں اور بچوں کی صحت مندانہ تفریح کیلئے پارکس کی جگہ مختص کی گئی اور ان پر پارکس بھی تعمیر کیئیگئے تاہم متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے شہباز ٹائون فیز ون فیز تھری اور جناح ٹائون کے پارکس کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں پارکس کی بانڈری پر لگائی جانے والی گرل تک بھی چوری ہوگئی ہے جبکہ پارک میں گھاس اور سبزہ نایاب جبکہ جھولوں کا نام و نشان تک نہیں رات کے اوقات میں نشے کے عادی افرادمذکورہ پارکس میں ڈیرے جمالیتے ہیں رہائشیوں محمد علی،میر بجار میروانی محمد جاوید، میرکامران ساتکزئی میر عمر،میر صاحب داد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ پارکس کی حالت زار بہتر بنائیں تاکہ لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.