ڈیرہ بگٹی میں ایک ارب چالیس کروڑ کی لاگت سے تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے، نوابزادہ گہرام بگٹی

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ان منصوبوں کے ثمرات سے علاقے کے عوام مستفید ہونگے،رہنما جمہوری وطن پارٹی کی آن لائن سے گفتگو
کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور مشکلات سے چھٹکارے کیلئے ڈیرہ بگٹی سوئی میں 1 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکیں ، گرلز کالج و دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ان منصوبوں کی تعمیر 35 سے 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے ان کے مکمل ہونے سے ان منصوبوں کے ثمرات سے علاقے کے عوام مستفید ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے یہاں پر آبادی پھیلی ہوئی ہے میں نے ایوان میں آکر ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں بسنے والے لاکھوں لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے پھیلاوغ سے ڈیرہ بگٹی آنے والے لوگوں کو 12 گھنٹوں کا طویل سفر طے کرتے ہوئے راجن پور‘ رحجان مزاری‘ کشمور پھر سوئی کے راستے اپنی منزل پر پہنچتے تھے 35 کلو میٹر سڑک کی تعمیر 35 کروڑ روپے کی لاگت سے 80فیصد مکمل ہوچکی ہے جس سے 12 گھنٹوں کا فاصلہ کم ہوکر ڈیڑھ گھنٹے کا رہ جائے گا اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی سے کمشور اڑھائی گھنٹے کا سفر کو کم کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے کی لاگت سے 78 کلو میٹر روڈ کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے سے علاقے کا فاصلہ کم ہوکر 1 گھنٹے کا رہ جائے گا علاقے کی بچیوں کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے 13کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز کالج کی تعمیر 35 فیصد مکمل ہوچکی ہے میری کوشش ہے کہ میں اپنے وزارت کے دور میں ڈیرہ بگٹی ، سوئی کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائوں کیونکہ سوئی وہ علاقہ ہے جہاں سے 1953 میں نکلنے والی قدرتی گیس سے پاکستان میں بسنے والے کروڑوں لوگوں کے چولہے اور صنعت کا پیہہ رواں دواں ہیں لیکن علاقے مین بسنے والوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کر کے ان کی مشکلات دور کرنا ہوں گی میں نے دیگر شعبوں میں بھی درجنوں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے مکمل ہونے سے لوگوں کی زندگیوں میں بدلائو آئے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.