کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، عثمان خواجہ کی نصف سنچری

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کراچی: کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جبکہ کھانے کے وقفے سے قبل مہمان ٹیم کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پہلا روز

اوپنر ڈیوڈ وارنر 36رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ نصف سنچری بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور انکا ساتھ دینے مارنوس لیمبوشین آئے ہیں۔

ٹاس جیتنے والے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور اب ہمارا کام اچھی بیٹنگ کرنا ہے، مچل سوئپسن کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی پچ بعد میں اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی، ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا ہے۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

پاکستان

امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔

آسٹریلیا

عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.