سکھرمیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، چولہے ٹھنڈے

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شہری سلنڈر، لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے لگے، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر:شہر سکھرمیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، چولہے ٹھنڈے ہوگئے،شہری سلنڈر، لکڑیوں اور کوئلے پر کھانا پکانے لگے، گھریلو و کاروباری سرگرمیاں مفلوج،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موسم سرماکے آغاز کیساتھ ہی سوئی گیس انتظامیہ نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیا ہے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نیناصرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے،لوگ گیس سلنڈر، لکڑیوں اور کوئلوں پر گذرا کرنے پر مجبور دیکھائی دے رے ہیں، سکھرکے مختللف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، گیس پریشر میں کمی، بندش پر سکھر کے شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر اور اسکے گردنواح میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے،گیس کی بدترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے،طالب علم اور دفتر، فیکٹریز میں جانے والے افراد ناشتہ سے بھی محروم ہوکر رہ گئے ہیں صبح، شام اور رات کے وقت گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے محکمہ سوئی گیس
کی طرف سے موسم کے تبدیل ہوتے ہی لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے سخت سرد ی میں کیا حال ہوگا عوامی احتجاج اور تحریری شکایت کے باوجود سوئی گیس حکام،افسران اور عملے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، شہری و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،صوبائی وزیر پیٹرولیم معدنی وسائل سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالا حکام سے سکھر میں سوئی گیس پریشر میں کمی،لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.