ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کیس، چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس کے چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دوروز کی توسیع کردی۔

ضلع کچہری لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے چھ ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کیس سے متعلق کچھ نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روزہ توسیع کی ضرورت ہے۔

ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کم عمر ہیں اور جوینائل قانون کے مطابق ان کا کیس دیکھا جانا ہے۔ عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی بجائے جوڈیشل کردے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم شہر یار،مہران،عابد،ارسلان،ساجد اور افتخار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 13 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا-

اس سے قبل لاہور کی مقامی عدالت نے چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے ملزمان ارسلان، افتخار، مہران، شہریار، عابد اور ساجد کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ تفتیش اور برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔ ملزمان کے وکیل نے تفتیشی افسر کی استدعا کی مخالفت کی۔ عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوٸے 11 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.