بچپن میں جب روتی تھی امی ٹی وی پرعامر لیاقت کو دکھادیتی تھیں، سیدہ دانیہ شاہ
کراچی: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عامر لیاقت سے بچپن میں ہی محبت ہوگئی تھی۔
عامر لیاقت حال ہی میں اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان کی نئی بیوی دانیہ اور خود انہوں نے کئی حیران کن انکشاف کیے۔
پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے دانیہ شاہ سے سوال پوچھا آپ کو پہلی بار عامر لیاقت سے پیار کب ہوا؟ دانیہ نے کہا مجھے عامر لیاقت سے بچپن میں پیار ہوا تھا۔ دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرانگی سے پوچھا بچپن میں؟
اس موقع پر عامر لیاقت نے نادر علی سے کہا آپ یہ پوری کہانی سنیں کیونکہ یہ سننے والی بات ہے۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کو بچپن میں ٹی وی پر دیکھا کرتی تھیں۔
دانیہ نے مزید کہا جب میں روتی تھی تو میرے امی ابو ٹی وی میں عامر لیاقت کو لگاکر دکھادیا کرتے تھے۔ نادر علی نے کہا اچھا یہ کب کی بات ہے جب آپ فیڈر پیتی تھیں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں کہا ہاں ہاں۔
اسی پوڈ کاسٹ کا ایک اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی سابقہ بیگمات کا خرچہ کون چلاتا ہے؟
عامر لیاقت اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کے خرچے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس گھر میں میری سابقہ اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لیکر دیا۔