انصاف اور عوامی اختیار کا خواب آج بھی اپنی تعبیر چاہتا ہے،محمد فائق شاہ

0 118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پندرہ جماعتی اتحاد کی ذمہ داری ہے کہ ملکی معاشی ترقی اور اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کرے
عمران خان مکافات عمل کا شکار ھوئے، وعدے پورے کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ھوتی
سیاستدان تاریخ سے سبق سیکھیں، اقتدار آنی جانی چیز ہے، ملک کو مل کر امن و ترقی سے ھمکنار کریں
غریب عوام کے لیے بھی راتوں کو عدالتیں اور اسمبلی کے اجلاس کیوں نہیں ھوتے؟،چیئرمین اے ٹی پی
کوئٹہ( جی این ایم)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار سے ھیجانی کیفیت ختم ھوئی مگر انصاف اور عوامی اختیار کا خواب آج بھی تعبیر کا منتظر ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ھوئے وعدے پورے کرتے تو آج یہ حال نہ ہوتا، اب پندرہ جماعتی اتحاد کی ذمہ داری ہے کہ ملکی معیشت، عوامی مسائل اور اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں ورنہ مکافات عمل چلتا رہے گا، اقتدار کی بندر بانٹ کے لیے نہیں عوامی اختیار اور انصاف کے لئے آگے بڑھیں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اشرافیہ کے قانون اور انصاف الگ کیوں ھے ان کے لیے راتوں کو بھی عدالتیں اور اسمبلی میں ھلچل ھوتی ھے غریب عوام کے لیے سو موٹو اور انصاف کب آئے گا، کیا رونما ہونے والے سانحات پر راتوں رات انصاف کا دروازہ بھی کھلے گا، اسمبلی میں اسی طرح سیاستدان آئیں گے؟ محمد فائق شاہ نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان لیٹر گیٹ اسکینڈل پر فوری عدالتی کمیشن مقرر کریں اب لیٹر ان کے پاس بھی ھے فوری تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ عوام میں تقسیم پیدا نہ ہو، میگا کرپشن کیسز پر فوری فیصلہ ہونا چاہیے، امن ترقی پارٹی انصاف، پاکستان اور عوامی اختیار کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، نئی حکومت وقت ضائع کیے بغیر استحکام اور معاشی انصاف کا ایجنڈا لائے امن ترقی پارٹی لائحہ عمل دینے کے لیے تیار ھے، انہوں نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، اقتدار کے لیے خرید وفروخت کرنے والوں کو بھی سزا ملنی چائیے، جو کچھ لاھور اور سندھ ھاؤس میں ھوا اس کا بھی عدلیہ نوٹس لے لوٹا کریسی کا دروازہ ھمیشہ کے لئے بند کیا جائے، نئی حکومت معاشی اور معاشرتی ایجنڈے کا اعلان کرے ھم ہر پل محاسبہ کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.