تبدیلی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے:مرتضیٰ وہاب

0 119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتی ہے ، عمران خان صاحب کو اندازہ ہو گیا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان کو احساس ہوگیا کہ بات کرنا آسان کام کرنا مشکل ہے،عمران خان نے کبھی سندھ پر توجہ نہیں دی ، انہیں آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ہے۔نئی حکومت سندھ کے معاملات میں سنجیدگی لے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر عوام کو ریلیف دینے کے عمل کا آغاز کرینگے،لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمہ د اری نئی حکومت پر عائد ہوتی ہے،ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر سے متعلق کوئی معاہدہ علم میں نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.