مچھ کوئلہ ڈپوں کو منتقلی کیخلاف مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب مچھ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مچھ: مچھ کوئلہ ڈپوں کو منتقلی کیخلاف کوئلہ مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب مچھ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

احتجاجی ریلی کوئلہ ڈپو سے نکالی گئی ریلی کی شرکا نعرہ بازی کرتے ہوئے مچھ بازار ہوتے ہوئے پریس کلب مچھ پہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیار کرگئی ریلی میں مقامی ٹھکیداروں اور مزدور تنظیموں کے قائدین و مزدوروں علاقائی معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی مائن اونر حاجی تاج محمد سمالانی جمعیت علما اسلام کے سابقہ ضلعی صدر و ڈسٹرکٹ زاکو چیئرمین حاجی منگے خان راہیجہ کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر محمد اقبال یوسفزئی ٹھکیدار ماندہ خان سمالانی ملک ولایت حسین سمالانی عبدالسلام کرد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپوں کی منتقلی کے متعلق فیصلے کا احترام کرتے ہیں لینڈ مافیا 2014سے ڈپوں کو اپنے من پسند مقام پر منتقلی کیلئے پلان بنارہے ہیں اور یہی لینڈ مافیا تیل چھالیہ روڑ پر بھتہ خوری میں ملوث ہیں

اب ان کا کالے دھندوں سیگزارہ نہیں ہوپارہاہے وہ ڈپوں کو منتقل کرواکرہزاروں مزدوروں کو بے روزگار کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ کوئلہ ڈپوں کی منتقلی کوئلہ سے منسلک مزدوروں کا معاشی قتل کے مترادف ہیں جبکہ مذکورہ کوئلہ ڈپوز قیام پاکستان سے قبل سے ریلوے ٹریک کیساتھ اس مقصد کیلئے بنائے گئے ہیں تاکہ بذریعہ ریل اندرون پاکستان کوئلہ کی ترسیل ہوسکیاورآج تک ریل کے زریعے کوئلہ کی ترسیل جاری وساری ہے محکمہ ماحولیات نے ریلوے ڈپوز کو ایک ایسے مقام پر منتقل کرنے کا ارادہ کیا ہے جہاں مزدوروں کو مچھ میں دی گئی پینے کی پانی سے لے کر دیگر سہولیات میسر نہیں مچھ مزدوروں کے شہر کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور مچھ شہر کیکاروبار کا دارومدار بھی یہی معدنی کوئلہ پر منحصر ہے اور شہرکے چاروں اطراف بیرونی جانب کوئلے کی کانیں موجود ہیں مچھ میں آباد افراد کا واحد زریعہ معاش کوئلہ کاروبار سے منسلک ہے دور دراز کوئلہ کے ڈپوز کی منتقلی مزدور کی مشکلات کو مزید بڑھانے کا سبب ہوگا جہاں تک محکمہ ماحولیات کا ڈپوں کی منتقلی بارے رپورٹ ہے جو انتہائی مضحکہ خیز ہے کیونکہ یہ مزدور نسل در نسل اسی کاروبار سے منسلک اور اس کے ماحول کا حصہ ہیں جیسے جواز بنایا گیا ہے محکمہ ماحولیات کے اس اقدام سے صرف اور صرف اس مزدور کا استحصال ہوگا جو دن بھر محنت مزدوری کرکیبمشکل سے اپنی زندگی کے چراغ کو گل رکھا ہوا ہے کیونکہ مچھ کے کوئلہ مزدوروں کا اس ماحول اور کاروبار کے سوا کوئی زریعہ معاش بھی نہیں ہے مقررین نے مطالبہ کیا کہ ڈپوں کی منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.