راولپنڈی ،شیخ رشید کی سانحہ مری میں جاں بحق 6 افراد کے گھر جا کر تعزیت

0 95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے علاقے رسول نگر صادق آباد میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کے گھر جا کر تعزیت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ سانحہ مری میں محمد شہزاد اپنی پوری فیملی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔ شہزاد اور ان کے اہل خانہ کا گزشتہ روز راول روڑ پارک میں جنازہ ادا کیا گیا جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقے ماڈل ٹائون ہمک میں کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.