اب بورڈ نے بغیر وجہ کے ٹیم سے نکالا تو ایکشن لوں گا،آل راونڈر کھلاڑی عماد وسیم

0 158

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور تجربہ کار آل راونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ اگر اب انہیں بغیر کسی ٹھوس وجہ کے قومی ٹیم سے نکالا گیا تو وہ اس کے خلاف قدم اٹھائیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ساری جگہ پرفارمنس ہورہی تھی، مجھے ہمیشہ سے اپنی صلاحیتیوں پر یقین ہے اور رہے گا، میں خود یہ بات کہتا ہوں کہ اگر اس لیول پر کارکردگی نہ دکھا سکوں تو ریٹائرمنٹ لے کر سائیڈ پر ہوجاوںگا۔آل راونڈر نے کہا الحمداللہ اللہ پاک نے اتنی عزت دی ہے، عزت سے کھیلوں گا اور عزت سے ہی ریٹائر ہوں گا۔سال سوا سال ضائع ہونے سے متعلق سوال پر عماد بولیپاکستان کی طرف سے نہ کھیلنے سے مایوسی ہوتی ہے لیکن میرا مالی طور پر کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ میں نے اس سے 10 گنا زیادہ ہی کمایا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ میں نے کچھ چیزیں سنی ہیں کہ پی سی بی نے کہا کہ کنڈیشنز ایسی تھیں کہ عماد کو نہیں کھلا سکتے تھے، اگر کنڈیشنز کا مسئلہ ہوتا تو جنوبی افریقی لیگ مجھے سائن نہ کرتی، یہ لیگ میں سیاسی مسئلے کی وجہ سے نہیں کھیل سکا، باقی بگ بیش بھی مجھے سائن نہ کرتی۔انہوں نے مزید کہا ‘میں یہاں بیٹھ کر کچھ بھی بول سکتا ہوں، کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہوں لیکن مجھ میں اور ان میں پھر کیا فرق رہے گا؟ پاکستانی عوام سمیت سب کو سب کچھ پتا ہے، مجھے بحث میں نہیں پڑنا، میں نے اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑا تھا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘میں کہنا چاہوں گا کہ یہ جو سال سوا سال مجھے ناچاہتے ہوئے بھی بتایا نہیں گیا اور ڈراپ کردیا، اب اس طرح نہیں ہوسکے گا کیونکہ اب اس بار میرے ایکشن اہم ہوں گے کیونکہ اب مجھے بغیر کسی وجہ کے باہر نکالا گیا تو میں پروفیشنل طریقے سے یہ معاملات حل کرنے کی کوشش کروں گا اور قدم اٹھاوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.