محکمہ موسمیات کی سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی تردید
لاہور:محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں مسترد کر دیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سے نہیں ہو سکتا، پہلے سے زلزلے کا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی و مالی نقصان نہیں ہوتا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتے رہیں گے، ترکیہ، پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔