ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے احترام میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 نیویارک : ترکیہ اور شام میں  المناک زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصان کے احترام میں اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے صدر کسابہ کوروسی نے  جنرل اسمبلی  نشست سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ اور شام میں  زلزلے سے جاںبحق ہونے والوں سے اظہار تعزیت کیا ۔کوروسی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی  کی نشست  کے آغاز سے پیشتر  رکن مملکتوں  کے نمائندوں سے  ایک منٹ  تک احترامً خاموشی اختیار کرنے  کا کہا، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔دوسری جانب صدر رجب طیب ایردوان  کی جانب سے   قاہرامان ماراش اور البستان    میں  آنے والے    7?7 اور 7?6 کی شدت کے زلزلوں کے باعث  7 روز کے لیے قومی سوگ کا اعلان  کیے جانے کے بعد بیلجین  کے دارالحکومت برسلز  میں  نیٹو کے  ہیڈ کوارٹر  میں  ترک پرچم کو سرنگوں کیا گیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.