میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے : اسد عمر

0 119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : اسد عمر نے کہا ہے کہ یقین ہے عمران خان کبھی بھی عوام کے اعتماد کے ساتھ خیانت نہیں کرے گا، میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی بھی پاکستان کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنے سے باز نہیں آئے گا، عمران خان پاکستان کو اس وقار کی طرف لے جائے گا جس کی منزل مقصود ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ہم ایک بار پھر فخر کے ساتھ وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ دیں گے، لوٹ مار کرنے والوں اور چوروں کو شکست ہوگی، جمہوریت اور اخلاقیات کی جیت ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.