عامر خان کی جانب سے اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم نہ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی۔

0 116

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی جانب سے اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم نہ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی۔

ریکھا کا شمار بھارت کی صف اول اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں لیکن حیران کن طور پر انہوں نے اب تک انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔

بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکار عامر خان کی جانب سے ریکھا کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ ان کی ناپسندیدگی ہے، یعنی وہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ کے رویے کو پسند نہیں کرتے تھے جس کے باعث عامر خان نے آج تک ریکھا کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریکھا نے عامر خان کے والد طاہر حسین کے ساتھ فلم ’لاکٹ‘ میں کام کیا تھا اور اس دوران عامر خان بھی اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ پر آتے تھے اور ایسا لگتا ہے شاید عامر خان نے اس وقت ہی یہ طے کرلیا تھا کہ وہ کبھی ریکھا کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان شوٹنگ کے دوران ریکھا کے رویے سے متاثر نہیں ہوئے کیوں کہ وہ اکثر سیٹ پر لیٹ پہنچتی تھیں اور وہ اپنی فلم پر بہت زیادہ توجہ بھی نہیں دیتی تھیں جس کے باعث ان کے زیادہ تر سین کے ری ٹیک کیے جاتے تھے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.