کوئٹہ گزشتہ روز شدیدطوفانی بارشوں کے نتیجے میں کیسکوکے 34فیڈرفنی خرابی کی وجہ سے بند ہوگئے تھے

0 104

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روز کے شدیدطوفانی بارشوں کے نتیجے میں کیسکوکے 34فیڈرفنی خرابی کی وجہ سے بند ہوگئے تھے اور مسلسل بارش کے باعث احتیاطی تدابیر کے طورپر بھی کیسکو کیجانب سے تقریبا11فیڈروں کی بجلی حفاظتی اقدام کے تحت بند کردیاگیاتھا۔بعدازاں بارش کے رکتے ہی کیسکوعملہ نے متاثرہ فیڈروں پر بحالی کاکام شروع کردیا

اورمسلسل کام کرتے ہوئے رات گئے بعض فیڈروں سے بجلی کی فراہمی جزوی طورپر بحال کردی گئی۔تاہم صارفین کی مشکلات کے پیش نظر کیسکوفنی عملہ نے ہنگامی بنیادوں پر تین شفٹوں میں مسلسل کام کرکے منگل کی شام تک دیگرمتاثرہ فیڈروں کی بجلی کی بحالی کاکام مکمل کرلیا لیکن کچھ فیڈرز جزوی طور پر بحال ہوگئیجن میں 11kvاولڈسمنگلی،نوحصار،سمنگلی ایکسپریس، صاحبزادہ کاریز،کمبیلا،میاں غنڈی، راڈار، پشتون آباد،ایف جی ایس، ویسٹرن بائی پاس، چشمہ، خروٹ آباد، اغبرگ، واسا، ادیان، انٹرکنیکٹر فیڈرزشامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کیسکو سٹاف کی کو شش ہے کہ ان متاثرہ جزوی فیڈروں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے ۔دریں اثنا چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے متاثرہ فیڈروں کی بحالی کے لئے فیلڈآپریشن کے افسران اور عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور تمام صورتحال میں چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر اور کمپلینٹ سینٹرزسے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے مذکورہ کام جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔ترجمان نے مزیدکہاکہ فیڈروں سے بجلی بحالی کاکام مکمل ہونے کے بعد اب تمام فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ کچھ فیڈروں پر تا حال کام جاری ہے اور توقع ہے کہ رات گئے تک دیگر جزوی فیڈروں کی بجلی بھی بحال کر دی جائے گی تاہم بعض مقامات پر انفرادی شکایات کے ازالے کے لئے کیسکولائن اسٹاف مسلسل کام کررہاہے اور بتدریج انفرادی شکایات کاجلد ازالہ کرکے تمام صارفین کو بجلی کی فراہمی مکمل طورپر بحال کردی جائے گی۔ ترجمان نے طوفانی بارش کے باعث بجلی بندش سے زحمت پر متعلقہ تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.